loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

چین کے وزیر خارجہ یانگ وائی نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو مزید تیز کرے تاکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے اور خطے میں کشیدگی کم ہو۔ یہ بات چینی خبر رساں ادارے ژنہوا نے رپورٹ کی.

چینی وزیر خارجہ نے یہ بات اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار  سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے امریکہ اور ایران کے درمیان پاکستان کی حالیہ سفارتی ثالثی کی کوششوں سے آگاہ کیا اور چین کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ اور تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ایکس اکاونٹ کے مطابق، وانگ ای نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری پر پاکستان کو سراہا اور عارضی جنگ بندی میں توسیع میں اسلام آباد کے کردار کی تعریف کی۔ چینی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اعتماد کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور خطے میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

وانگ ای نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور خود بھی خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی معمول کے مطابق بحال رہنی چاہیے اور مستقل جنگ بندی ضروری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔