loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

کراچی کی عدالت نے منشیات فروش انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق کوکین کوئن کے نام سے مشہور منشیات فروش انمول عرف پنکی کو گزشتہ روز کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزمہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی تھی۔ ملزمہ کو آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی۔

انمول عرف پنکی کی عدالت میں پیشی کی ویڈیوز اور پولیس والوں کو دھمکیاں دینے کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ عدالت پیشی کے وقت کوکین کوئن کو ہتھکڑیاں نہیں لگائی گئی تھیں اور مہنگے چشمے، ٹی شرٹ اور ٹراؤزر میں بے خوف انداز میں چلتی ہوئی عدالت میں پیشی کے لیے حاضر ہوئی۔ ملزمہ کو ہتھکڑی نہ لگانے پر تنقید کی گئی۔

کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

انمول عرف کوکین کوئن کون ہے؟

بدنام زمانہ منشیات فروش انمول عرف پنکی نے اپنے نام سے کوکین کا برانڈ بنایا جس کی پیکنگ پر بھی اس کا نام درج ہوتا تھا۔ ملزمہ ایک گرام گولڈ کوکین 40 ہزار روپے میں فروخت کرتی تھی۔

انمول کراچی کے علاقےانگارہ گوٹھ بلوچ پاڑہ کی رہائشی تھی۔ سال 2008 میں ڈیفنس اور کلفٹن میں ہونے والی ڈانس پارٹیز میں منشیات کی سپلائی کا آغاز کیا۔ ملزمہ نے اس فیلڈ میں اپنا نام پنکی رکھا اور پھر آہستہ آہستہ اپنے کام کو پھیلایا۔ کراچی میں گزشتہ سال ارمغان کیس سامنے آنے کے بعد ملزمہ لاہور اور اسلام آباد میں روپوش رہی اور وہیں سے منشیات کا نیٹ ورک چلاتی رہی۔ ملزمہ کے 2 سگے بھائی بھی منشیات اسمگلنگ میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔