حکومت نے گیس صارفین کو جنوری 2027 تک دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) کو گیس صارفین کو دی جانے والی 140 ارب روپے کی کراس سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سبسڈی کے خاتمے کے بعد گیس اور بجلی پردی جانے رعایتیں استعمال کے بجائے صارف کی آمدنی کے حساب سے دی جائیں گی اور اس کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے گا۔ تمام صارفین سے یکساں اوسط نرخ وصول کیے جائیں گے جبکہ صرف کم آمدنی والے گھرانوں کو براہِ راست مالی مدد دی جائے گی۔