loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
13-May-2026 25-Zul Qa'dah-1447

بلاک بسٹرپاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ چین کے  سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ہدایت کار بلال لاشاری نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے چینی زبان میں فلم کا پوسٹر اور ٹریلر شیئرکیا۔ بلال لاشاری کا کہنا تھا کہ ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پہلی پاکستانی فلم ہے جو دنیا بھر میں سب سے خصوصی فلم کوٹے میں شامل ہو گئی ہے۔ فلم 21 مئی 2026ء کو چین کے سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  یہ پاکستانی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اب عالمی سطح پر ہماری کہانیوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھل گیا ہے۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 13 اکتوبر 2022ء کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے باکس آفس پر غیر معمولی کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں

بلا جھجھک اپنے خیالات کا اشتراک کریں۔ برائے مہربانی بد زبانی استعمال کرنے سے گریز کریں۔