ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعد ملک بھر میں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 362 روپے ہوگیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 22 ہزار 121 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث ہوا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 4 ہزار700 ڈالرفی اونس ہوگیا۔