امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے ایران کے معاملے پر صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں اب مزید صبر کا مظاہرہ نہیں کروں گا۔ ایران کو معاہدہ کر لینا چاہیے۔ یورینیم کے خفیہ ذخیرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کو یہ ذخیرہ صرف عوامی ساکھ کے لیے حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔
ایران نے 28 فروری کو شروع ہونے والے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو عملاً بند کر دیا تھا جس سے دنیا بھر میں توانائی کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔