حکومتِ سندھ رواں ماہ شاہراہِ بھٹو منصوبہ مکمل کرکے ٹریفک کے لیے کھولنے جارہی ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد قیوم آباد سے ایم نائن موٹروے تک براہِ راست سفر ممکن ہوگا، جس سے کراچی کے مختلف علاقوں کے درمیان آمدورفت میں آسانی آئے گی۔
حکام کے مطابق شاہراہِ بھٹو کراچی کے اہم ٹریفک روٹس میں شامل ہوگی، جہاں روزانہ بڑی تعداد میں گاڑیاں سفر کرسکیں گی۔ منصوبے کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک دباؤ کو کم کرنا اور شہریوں کو متبادل راستہ فراہم کرنا ہے۔قیوم آباد، کورنگی، ڈیفنس، لانڈھی اور ملیر سمیت مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں کو ایم نائن موٹروے تک رسائی میں سہولت ملے گی۔شاہراہِ بھٹو کی تکمیل سے شہریوں کے سفر کا دورانیہ کم ہونے کی توقع ہے