loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
  • پاکستان نے بیان کو اشتعال انگیز اور خطے کے امن کے لیے نقصان دہ قرار دیا
  • آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خودمختار، ایٹمی اور ذمہ دار ریاست ہے
  • پاکستان نے بھارت پر کشیدگی کے بجائے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے پر زور دیا۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندرا دویویدی کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور خطے کے امن کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ “جغرافیہ کا حصہ رہنا چاہتا ہے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات غرور، جنگی سوچ اور خطرناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، جو جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو بڑھا سکتے ہیں۔ فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق پاکستان ایک خودمختار، ذمہ دار اور ایٹمی ریاست ہے جسے خطے کی تاریخ اور جغرافیے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔

بیان میں کہا گیا کہ دہائیوں گزرنے کے باوجود بھارتی قیادت پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ ماضی کے تجربات سے بھی سبق حاصل نہیں کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کے بیانات خطے میں استحکام کے بجائے محاذ آرائی کو فروغ دیتے ہیں۔

فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا کو تصادم، دھمکی آمیز بیانات اور عسکری برتری کے بیانیے کے بجائے ذمہ دارانہ طرزِ عمل، سفارتی رابطوں اور پرامن بقائے باہمی کی ضرورت ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں