loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
  • اس سے پہلےپاکستان اپنی کئی فنکاروں اور فلموں کے ساتھ کسز میلے کا حصہ بن چکا ہے۔
  • جن  میں شرمین عبید چنائے ،ثانئیہ سعید ،صبا قمر ، ماہرہ خان اور سجل علی  کینز کا اسٹیج سنبھال چکی ہیں
  • اب صنم سعید کانز کے ریڈ کارپٹ پر چل رہی ہیں  اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کر رہی ہے۔
  • پاکستانی فلم جوائے لینڈ  نے 2022 میں کانز فلم فیسٹیول میں بڑی کامیابی حاصل کی تھی ۔

فرانس کے شہر  کینز فلم فیسٹول دنیا کےاہم ترین فلمی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جہاں عالمی سنیما، آرٹ اور ثقافت کو نمایاں مقام حاصل ہے

۔2000کے بعد نئی پاکستانی فلموں اور ڈیجیٹل پروڈکشنز نے بین الاقوامی توجہ حاصل کرنا شروع کی۔ کئی پاکستانی فلمیں اور فنکار کانز کے مختلف پلیٹ فارمز، مارکیٹس اور ریڈ کارپٹ سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔

پاکستانی اداکارہ صنم سعید پہلی بار عالمی شہرت یافتہ فلم فیسٹول میں شرکت کرنےپہنچ گئی ہیں، جہاں وہ جنوبی ایشیائی فنکاروں کی نمائندگی کریں گی۔79واں کانز فلم فیسٹیول 12 سے 23 مئی 2026 تک فرانس کے شہر Cannes میں منعقد ہو رہا ہے۔ صنم سعید نہ صرف ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ہیں بلکہ انہیں “South Asian Women Excellence in Cinema & Global Art” ایوارڈ کے پہلے اعزازی شخصیات میں بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز خواتین کی فلم اور تخلیقی شعبوں میں خدمات کے اعتراف کے لیے دیا جا رہا ہے۔

اپنے کانز ڈیبیو کے دوران صنم سعید پاکستانی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ “شیم آرا” کو خراجِ تحسین بھی پیش کریں گی۔ صنم سعید نے اس حوالے سے  کہا کہ شمیم آرا نے مردوں کے غلبے والی فلمی صنعت میں خواتین کے لیے نئی راہیں کھولیں اور ان کا اثر “خاموش مگر بنیادی” نوعیت کا تھا۔

فلمی حلقے صنم سعید کی کانز میں شرکت کو پاکستانی سنیما کے لیے اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، کیونکہ حالیہ برسوں میں پاکستانی فنکار بین الاقوامی فلمی میلوں میں زیادہ نمایاں ہوئے ہیں۔

فلم جوائے لینڈ نے “ان سرٹن ریگارڈ” سیکشن میں جیوری پرائز جیتا اور عالمی سطح پر پاکستانی سنیما کو نئی پہچان دی۔ یہ پاکستان کی پہلی فلم تھی جسے کانز میں اتنی بڑی پذیرائی ملی۔

اس موقع پر صنم نے پاکستانی ڈئزائنر حسین ریہار کا ڈئزائیں کردہ سوٹ پہنا تھا ۔ اس کی تفصیلات حسین نے اپنا انسٹا اکاونٹ پر دیں۔  ان کے مطابق کم از کم 50 فنکاروں نے اس سوٹ کہ یہ انداز دیا۔حسین خود بھی  صنم کے ساتھ اس تقریب کا حصہ ہیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Brut India (@brut.india)

فلمی ماہرین کے مطابق کانز جیسے میلوں میں پاکستانی شرکت صرف ریڈ کارپٹ تک محدود نہیں بلکہ یہ ملکی فلم انڈسٹری کے لیے سرمایہ کاری، عالمی تقسیم اور ثقافتی سفارت کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں