loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ کے بھائی جان  سپر اسٹار سلمان خان نے تنہائی سے متعلق مبہم پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سلمان خان نے جم کے بعد اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کسی بھی انسان کے لیے دو کیفیتیں ہوتی ہیں پہلی اکیلے رہنا اور دوسری تنہا رہنا۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ اکیلے رہنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے جبکہ انسان تنہا جب ہوتا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی دوسرا رہنا نہ چاہے۔ لوگوں کو خود سمجھنا چاہیے کہ ان کو کیا کرنا ہے۔ سلمان خان کی جذباتی پوسٹ پر ان کے کچھ مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے اسے حساس سوچ قرار دیا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں