ایران نے کہا ہے کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات جاری ہیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکا کو معلوم ہوچکا ہے کہ دھمکیوں اور معاشی دباؤ سے ایران کو دباؤ میں نہیں لایا جا سکتا۔ دشمن کو جواب دینا جانتے ہیں۔
ایرانی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی میں امریکا سے مذاکرات جاری ہیں۔ پاکستان کے ذریعے تہران کے موقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔