loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مقتدرہ سیاسی نظام پر گرفت مضبوط کرنے کی فکر میں ہے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک کی گمبھیر صورتحال کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ ملک میں بد امنی عروج پر ہے۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں صورت حال بغاوت کی ہے۔ کوئی بزور شمشیر شریعت کی باتیں کررہا ہے۔ دیہی سندھ میں ڈاکووں کا راج  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقتدرہ سیاسی نظام پر گرفت مضبوط کرنےکی فکر میں ہے۔ ہمارے حکمران امن وامان کےحوالے سےسنجیدہ نہیں۔ اقتصادی بہتری میں بھی حکمران سنجیدہ نہیں۔ نت نئی قانون سازی ہورہی ہے۔ سیاستدانوں کا باہمی رابطہ اچھی علامت ہے۔ سیاسی ملاقاتوں کو انتخابی اتحاد سےجوڑنےکا مرحلہ ابھی نہیں آیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورت حال سےبھارت کیوں متاثر نہیں ہوا۔ مہنگائی کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئیں گے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں