loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کو جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے نہیں روکا جا سکتا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں زیرِ تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا سفر پروپیگنڈے، جعلی خبروں یا بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔ پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ریاست کی مضبوطی اور عوام کے اتحاد کے باعث ناکام ہوں گی۔ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی بھرپور حمایت کے ساتھ ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پْرعزم ہیں۔

فیلڈ مارشل نے جدید جنگ کے تیزی سے بدلتے ہوئے انداز ،جدید ٹیکنالوجیز، ملٹی ڈومین آپریشنز، تینوں مسلح افواج کے باہمی اشتراک اور مستقبل کے جنگی چیلنجز سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ افسران خود کو اور اپنی فورسز کو مسلسل تربیت دیں تاکہ بدلتے ہوئے جنگی حالات کا موٴثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔ فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات فارمیشنز کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں