loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
17-Jul-2026
30-Muharram-1448

پاکستان نے بھارتی طیاروں پر عائد فضائی حدود کی پابندی میں 24 جون توسیع کردی۔

بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کے حوالے سے جاری نئے نوٹس ٹو ائیرمین(نوٹم) پی اے اے کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں بشمول سول اور فوجی پروازوں پر بدستور پابندی عائد رہے گی۔ بھارتی طیاروں پر پابندی کو 24 جون تک بڑھا دیا گیا۔

نوٹم پی اے اے کے مطابق بھارتی ائیر لائنز اور ملٹری پروازیں پاکستانی فضائی حدود میں بدستور نہیں آسکیں گی۔ بھارتی طیاروں پر پابندی کا اطلاق 19 مئی صبح 10:40 سے نافذ العمل ہے۔ بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے لئے پابندی کو 24 جون صبح 4 بجکر 59 منٹ تک توسیع دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں