بنگلا دیش نے سہلٹ ٹیسٹ جیت کر پاکستان کو وائٹ واش کرتے ہوئے 0-2 سے سیریز اپنے نام کرلی۔
سہلٹ میں کھیلے گئے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں پاکستانی بیٹرز بنگلا دیش کی جانب سے دیا گیا 437 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ محمد رضوان پاکستان کے لیے میچ فنش کرنے میں ناکام رہے اور 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں ڈھاکا میں 104 رنز جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں سلہٹ میں 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔