loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں طویل عرصے سے ایک سیاسی شخصیت اور پنجاب اسمبلی کے رکن کی جانب سے دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا ہے۔

اداکارہ  مومنہ اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ انہیں مسلم لیگ (ن) کے ایک رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے مسلسل آن لائن ہراسانی، ذہنی اذیت اور دھمکیوں کا سامنا ہے۔ متعدد بار این سی سی آئی اے، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کو شکایات درج کروائیں لیکن سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے معاملے پر مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔بعض با اثر حلقوں کی جانب سے بھی معاملے پر خاموش رہنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani Cinema (@pakistanicinemaa)

مومنہ اقبال نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل کی کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے غیر جانبدار اور قانونی کارروائی یقینی بنائیں۔ مومنہ اقبال نے 2018 میں ڈرامہ ’پارلر والی لڑکی‘ سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں