ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کو طاقت کے ذریعے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا محض ایک خوش فہمی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے تمام وعدوں پر عمل کیا اور جنگ روکنے کے لیے تمام آپشنز کے لیے کوشش کی۔ تمام راستے ہماری طرف سے کھلے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ کوئی سمجھتا ہے کہ ایران کو طاقت کے ذریعے مجبور کر کے ہتھیار ڈلوائے جا سکتے ہیں تو یہ محض فریب کے علاوہ کچھ نہیں ۔ سفارت کاری میں باہمی احترام جنگ سے زیادہ دانشمندانہ، محفوظ اور زیادہ پائیدار ہے۔