loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

بحیرہ احمر میں مرجان کی 15 نئی اقسام کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سعودی عرب کی شاہ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کاؤسٹ) کے سائنسدانوں کے مطابق دنیا میں مرجان کی چٹانوں کی مشہور ترین اقسام میں سے ایک”آرگن پائپ کورل” (ٹوبولر مرجان) ہے۔

گذشتہ کئی دہائیوں سے یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ بڑے پیمانے پر پھیلی ہوئی مرجان کی ایک ہی قسم ہے تاہم تحیقق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ درحقیقت کم از کم 15 الگ الگ جینیاتی اقسام پر مشتمل ہے۔ تحقیق کے مطابق ان اقسام میں سے دو اس وقت بحیرہ احمر میں جانی پہچانی جاتی ہیں۔re

سائنسی جریدے “مالیکیولر فائلوجینیٹکس اینڈ ایوولوشن” میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے دوران مرجان کی اس قسم کی ارتقائی تاریخ کے بارے میں نئے پہلوؤں سے پردہ اٹھایا گیا ہے جو صدیوں سے وسیع مطالعہ کا موضوع رہی ہے۔ تحقیقی ٹیم نے “الٹرا کنزروڈ ایلیمنٹس” کے تجزیاتی طریقہ کار پر انحصار کیا جو کہ ڈی این اے کے ایسے حصے ہیں جو آہستہ آہستہ تیار ہوتے ہیں اور دقیق جینیاتی فنگر پرنٹس کے طور پر کام کرتے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں