loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ  پاکستان ایران اور امریکا تنازع طے کروانے کے لیے مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔  پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کا یہ سفر جاری رہےگا۔ پاکستان کسی خوف  اور تردید کے بغیر  ون چائنا پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں