پاکستانی اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی۔
اداکارہ میرا نے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہ مجھے بھارت کے مشہور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر یش چوپڑا کی فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار کی پیشکش ہوئی تھی تاہم کئی مسائل کی وجہ سے میں یہ پیشکش قبول نہیں کرسکی۔ بعد میں وہ کردار اداکارہ کترینہ کیف نے ادا کیا۔
اداکارہ میرا آج کل اپنی نئی فلم ’سائیکو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔