loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

فرانس کے دارالحکومت پیرس کی عدالت نے پاکستانی نژاد فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کو ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنا دی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس کی عدالت نے محمود بھٹی کو فراڈ اور منی لانڈرنگ کے جرم میں 2 سال معطل قید، بھاری جرمانہ اور کاروباری سرگرمیوں پر طویل پابندی عائد کرنے کی سزا سنائی۔ محمود بھٹی پر ایک لاکھ پچاس ہزار یوروجرمانہ عائد کرتے ہوئے عدالت نے انہیں آئندہ 10 سال تک کسی بھی کمپنی کے انتظامی امور چلانے سے روک دیا۔

محمود بھٹی کی تین لگژری گھڑیاں اور تین جیگوار گاڑیاں ضبط کر لی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ محمود بھٹی کے خلاف 2009 سے 2012 کے دوران ٹیکس فراڈ جبکہ 2009 سے 2014 تک منی لانڈرنگ کے شواہد موجود تھے۔

تفتیشی حکام کے مطابق محمود بھٹی نے متحدہ عرب امارات میں قائم ایک کمپنی کے ذریعے قرضوں کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے اپنی پرتعیش زندگی کے اخراجات پورے کیے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق انہوں نے اپیل کے دوران الزامات کو تسلیم کرتے ہوئے نسبتاً کم سزا کی درخواست بھی دی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں