loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
31-May-2026 13-Zul Hijjah-1447

ایران نے کہا ہے کہ تنازع کے سلسلے میں مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے اہم مطالبات امریکا کے آگے رکھ دئیے ہیں۔

ایران خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے، بیرونِ ملک منجمد اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ کو مذاکرات کا بنیادی حصہ بنانا چاہتا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں فریق اس وقت پیغامات اور مجوزہ مسودات کا تبادلہ کر رہے ہیں تاکہ کسی معاہدے کے لیے ایک باضابطہ فریم ورک تیار کیا جا سکے۔

اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے عرب میڈیا کو بتایا تھا کہ مذاکرات کار “بہت قریب” پہنچ چکے ہیں اور ایک مسودۂ معاہدے پر کام جاری ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں