loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

ایران نے خبردار کیا ہے کہ دوبارہ جنگ کا آغاز امریکا کے لیے زیادہ تباہ کن اور تلخ ثابت ہوگا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے ملاقات کی۔ باقر قالیباف نے ملاقات میں کہا کہ  ہم اپنے ملک اور قوم کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے خاص طور پر ایسے فریق کے سامنے جس نے کبھی صداقت سے کام نہیں لیا اور جس پر کسی بھی صورت میں اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنگ بندی کے دوران خود کو اس طرح مضبوط کیا ہے کہ اگرامریکی صدر نے دوبارہ حماقت کی اور جنگ کا آغاز کیا تو یہ جنگ امریکا کے لیے پہلے سے زیادہ تلخ اور تباہ کن ثابت ہوگی۔

پاکسان کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کے سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر گزشتہ روز تہران پہنچے تھے جہاں انہوں نے ایرانی حکام کے ساتھ خطے کی صورتحال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں