loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

احج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے لاکھوں فرزندانِ اسلام میدان عرفات میں پہنچ گئے ۔ عرفات کا  میدان لبیک کی صداؤں سے گونج رہا ہے۔

حجاج کرام میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نمازیں قصر و جمع کی صورت میں ادا کریں گے۔حجاج سارا دن میدان عرفات میں ہی رہیں گے اس دوران بیشتر وقت عبادت الہی اور دعاؤں میں گزاریں گے۔

سارا دن میدان عرفات میں گزارنے کے بعد غروبِ آفتاب کے ساتھ ہی حجاج قافلوں کی صورت میں مزدلفہ کے میدان میں پہنچیں گے جہاں وہ مغرب اورعشا کی نمازیں قصر اور جمع کی صورت میں ادا کرنے کے بعد رمی (شیطان کو کنکریاں  مارنے) کے لیے کنکریاں جمع کریں گے اور بعدازاں صبح سویر طلوع فجر کے ساتھ ہی وادی منیٰ روانہ ہو جائیں گے۔

میدانِ عرفات میں انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے مسجد نمرہ اور جبل الرحمہ کے آمد و رفت والے راستوں کو جدا کیا گیا ہے تاکہ کسی طرح کے ٹکراؤ کا اندیشہ نہ رہے اور حجاج کسی تنگی یا پریشانی کا سامنا کیے بغیر اپنی مقررہ منزل تک پہنچ جائیں۔

انتظامیہ کی جانب سے جبل الرحمہ کے اطراف میں گرمی کی شدت کو کم کرنے اور حجاج کو راحت پہنچانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زمینی ایئرکنڈیشن یونٹس نصب کیے ہیں جس کےسبب علاقے میں تپتی دوپہرمیں گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں