loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
29-May-2026 11-Zul Hijjah-1447

عید الاضحیٰ کے دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق سندھ  اورجنوبی پنجاب کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت47 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 50ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ تربت ، بہاولنگر 48 ، سبی ، دادو ، لاڑکا نہ، موئنجودڑو میں47 ، سکھر46، ملتان، ڈیرہ غازی خان 45 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں  44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں درجہ حرارت 42، اسلام آباد 40، پشاور38،کراچی اور کوئٹہ 36،مظفر آباد 35 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ حکام نے شدید گرمی میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں