برطانیہ میں رہنے والے بھارتی نژاد ارب پتی سکھ بزنس مین نے پگڑی کا مذاق اڑائے جانے کے بعد چیلنج کے طور پر پگڑی کے رنگ کے مطابق دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں سے ایک رولز رائس رکھنا شروع کردیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روبن سنگھ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک کاروباری خاندان میں پیدا ہوئے۔ روبن سنگھ اپنی پگڑی کے رنگ کو اپنی رولز رائس گاڑیوں کے رنگ سے ملانے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ۔
روبن سنگھ کے مطابق ایک انگریز شخص نے ان کی پگڑی کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ’بینڈیج‘ یعنی پٹی قرار دیا۔ بظاہر یہ ایک مذاق تھا مگر روبن سنگھ کے لیے یہ ان کی شناخت اور مذہبی علامت کی توہین تھی جس نے انہیں اندر سے تکلیف پہنچائی۔
روبن سنگھ نے غصے یا نفرت کے بجائے اس مذاق کا جواب ایک منفرد اور مثبت انداز میں دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس شخص کو چیلنج دیا کہ وہ پورے ایک ہفتے تک ہر روز اپنی پگڑی کا رنگ اپنی رولز رائس گاڑی کے رنگ سے میچ کریں گے تاہم شرط یہ ہوگی کہ مذاق اڑانے والے افراد خیراتی اداروں کو عطیہ دیں گے۔
یہ چیلنج جلد ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہو گیا۔ روبن سنگھ نے پورے ہفتے کے دوران سات مختلف رنگوں کی پگڑیاں پہنیں اور ہر روز اسی رنگ کی رولز رائس کے ساتھ تصاویر بنوا کر شیئر کرتے رہے۔
روبن سنگھ کے پاس ’رولز رائس‘ کے علاوہ ان کے پاس ’لیمبورگینی ہوراکان‘، ’بگاٹی ویرون‘، ’فراری ایف 12 برلینیٹا‘، ’پورشے 918 سپائیڈر‘ اور ’پگانی ہوایرا‘ جیسی مہنگی اور نایاب گاڑیاں بھی موجود ہیں۔
ا