loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
23-Jul-2026
7-Safar-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
23-Jul-2026
7-Safar-1448

امریکا کے شہر نیویارک کے میئرظہران ممدانی نے دہائیوں پرانی روایت توڑتے ہوئے سالانہ اسرائیل ڈے  پریڈ میں شرکت نہیں کی۔ اسرائیل ڈے پریڈ کا انعقاد اتوار 31 مئی کو کیا گیا تھا۔

ظہران ممدانی نے اسرائیل ڈے پریڈ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ  میں نے انتخابی مہم کے دوران ہی واضح کر دیا تھا کہ میں اسرائیل ڈے  پریڈ میں شرکت نہیں کروں گا۔ میں اسرائیلی حکومت کے بارے میں اپنے خیالات بھی کھل کر بیان کر چکا ہوں۔اگرچہ میں خود شرکت نہیں کروں گا لیکن ہماری انتظامیہ کئی ہفتوں سے تیاری کر رہی ہے تاکہ پریڈ میں شریک تمام افراد کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ظہران ممدانی کومختلف حلقوں کی جانب سے اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہ کرنے پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں