پاکستان کے اداکار اور ٹی وی شو کے میزبان فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہرماں مجھ جیسا بیٹا، ہربہن مجھ جیسا بھائی اور ہر بیوی مجھ جیسا شوہر چاہتی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اداکار فہد مصطفیٰ نے پاکستانی خواتین میں اپنی مقبولیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاکھوں پاکستانی خواتین مجھے پسند کرتی ہیں۔ ہرماں مجھ جیسا بیٹا اور بیوی مجھ جیسا شوہر چاہتی ہے۔ یہ سب میرے مقبول ٹی وی شو جیتو پاکستان کی وجہ سے ممکن ہوا جس کی میزبانی میں گزشتہ 14سال سے کررہا ہوں۔ جیتو پاکستان نے مجھے گھر گھر پہنچایا اور مقبولیت کی انتہا کو پہنچایا۔
فہد مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں طویل وقفے کے بعد ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں ایکٹنگ کا فیصلہ کیا تو لگتا ہے کہ لوگ میری ناکامی کا انتظار کررہے ہیں کہ بس اب تو یہ فیل ہوگا۔ ڈرامہ کی غیرمعمولی کامیابی سے صرف مجھے ہی فائدہ نہیں ہوا بلکہ ڈرامے کے ہر اداکار اور کردار کو مقبولیت ملی۔