وفاقی حکومت نے دہری شہریت والے سرکاری افسران کے سے متعلق وزیراعظم کی منظوری سے غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق نیا ضابطہ کار جاری کردیا۔
یکم جون 2026ء کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر سرکاری ملازم کو تقرری کے وقت اور ہر سال ڈیکلیریشن جمع کروانا ہو گا کہ وہ خود یا اس کے زیر کفالت افراد (بیوی، بچے) کسی غیرملکی شہریت کے حامل ہیں یا ان کے پاس کوئی غیر ملکی سفری دستاویز ہے۔
ضوابط کے مطابق اگر کوئی ملازم اپنی یا اپنے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت کے بارے میں غلط ڈیکلریشن دیتا ہے یا اسے ظاہر نہیں کرتا ہے تو اس کی تقرری شروع ہی سے کالعدم تصور ہوگی اور اسے کسی بھی وقت ختم کیا جا سکے گا۔
نئے قوانین کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم یا اسکے زیر کفالت افراد کیلیے تعینات کرنے والی اتھارٹی سے قبل از وقت منظوری کے بغیر غیرملکی شہریت حاصل کرنا یا غیر ملکی سفری دستاویز لینا ممنوع ہےتاہم وہ ملازم جو پیدائشی یا نسبی طور پر کسی اور ملک کی شہریت رکھتے ہیں ان پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔