loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 28°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

نامور غزل اور لوک گلوکارہ طاہرہ سید نے سوشل میڈیا پر اپنی وفات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کے بعد ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ وہ مکمل طور پر صحت مند اور خیریت سے ہیں۔

پاکستان کی مایہ ناز گلوکارہ طاہرہ سید کے انتقال کی افواہیں  سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس کے بعد طاہرہ سید نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا پر میری صحت کے حوالے سے مختلف غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

طاہرہ سید کا مزید کہنا تھا کہ میں  اللہ کے فضل و کرم سے  بالکل ٹھیک ہوں اور اس وقت نیویارک میں اپنی نارمل اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہوں۔ انہوں نے مداحوں کی محبت، فکر اور دعاؤں پر شکریہ بھی ادا کیا۔

طاہرہ سید نے عوام سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ اور جھوٹی خبروں کو آگے پھیلانے سے گریز کیا جائے اور سوشل میڈیا پر موجود غلط معلومات کی اصلاح میں کردار ادا کیا جائے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں