- حملے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور مفادات پر جوابی میزائل و ڈرون حملے
- بحرین، قطر اور عراق سمیت خلیجی ممالک میں سائرن بجنے اور ہائی الرٹ کی اطلاعات سامنے آئیں۔
امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم پر حملے کے بعد ایران نے خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جوابی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق امریکی افواج نے قشم جزیرے میں موجود ایک ایرانی فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کردیا۔
دوسری جانب ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ پر قائم فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کی کسی بھی جارحانہ کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔