loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

ایران کے کویت پر فضائی حملے میں ایک شخص ہلاک اور 63 زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد کویت نے2 ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کویتی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ایرانی سفارتی مشن کے 2 ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔  ڈرون حملوں پر ایرانی ناظم الامور کو طلب کرکے باضابطہ طور پر سخت احتجاج بھی ریکارڈ کرایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایرانی حملے نہ صرف کویت کی خودمختاری بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ کویت میں ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 63 افراد زخمی ہوگئے۔ ایرانی حملوں میں کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد شہری اور اہم تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں