پاکستان اور آسٹریلیا تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن میچ میں آج لاہور میں مدمقابل آئیں گے۔
تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے ہرایا تھا۔ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔
آسٹریلوی ٹیم 1998 کے بعد سے پاکستان میں کوئی ون ڈے سیریز نہیں جیتی ہے تاہم اس دوران 24 سال کا وقفہ بھی شامل ہے جب آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی۔
دوسری جانب پاکستان کو 2015 کے بعد اپنے ملک میں کسی بھی باہمی ون ڈے سیریز میں صرف ایک بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلوی ٹیم کو گزشتہ دو (ہوم اور اوے) سیریز میں پاکستان کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی ہے۔