loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 27°C
30-Aug-2026
15-Rabi' al-Awwal-1448

بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان تیسری مرتبہ دلہا بننے کوتیار ہیں اور ان کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 61 سالہ اداکار جولائی میں اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے ساتھ تیسری شادی کریں گے۔شادی 5 جولائی کو انتہائی سادگی اور نجی طورپر ہوگی جس میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد اور چند خاص دوست شرکت کریں گے۔ کوٹ میرج یا گھر پر ہی دستخط کر کے اس رشتے کو باقاعدہ نام دیا جائے گا۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عامر خان اور گوری سپراٹ گزشتہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے ساتھ رہ رہے ہیں اورخوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں