loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 31°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

امریکی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانا ڈیمینشیا کے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے۔

ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ کی ایک تحقیق کے مطابق  روزانہ ایک کلو سے زیادہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں کھانے والے افراد میں ڈیمنشیا (یادداشت اور دماغی صلاحیتوں کو متاثر کرنے والی بیماری) کا خطرہ 58 فی صد تک بڑھ جاتا ہے جبکہ ذہنی کمزوری کا خطرہ 46 فی صد زیادہ ہو جاتا ہے۔

ڈیمنشیا کی دائمی بیماری انسان کی یادداشت، شخصیت اور رویّے کو متاثر کرتی ہے جس کے تباہ کن اثرات نہ صرف مریض بلکہ اس کے اہلِ خانہ پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

اس وقت امریکا میں 72 لاکھ سے زائد افراد ڈیمینشیا کی سب سے عام قسم الزائمرز مرض کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ الزائمرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2050 تک یہ تعداد تقریباً 1 کروڑ 30 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں