loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا سے شیئر کرنے کی رپورٹس سختی سے مستردکردیں۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معلومات امریکا کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ اس بارے میں سامنے آنی والی رپورٹ بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اصولی مؤقف، علاقائی استحکام اور باہمی احترام پرمبنی ہے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت کے  دریاؤں کے پانی سے متعلق ممکنہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اگر نئی دہلی نے پانی روکنے یا اسے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی تو پاکستان کے پاس جواب کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں ۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں