loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 34°C
5-Jun-2026 18-Zul Hijjah-1447

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے زیرِ زمین محفوظ افزودہ یورینیم کے ذخائر کوفوری طورپر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم فی الحال ایسا کرنے کی ضرورت نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور حزب اللہ کے نمائندوں سے لبنان کی صورتحال پر بات چیت کی ہے اور اس سلسلے میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ ایران کی یورینیم سے متعلق سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ فوری طور پر ایران کی افزودہ یورینم ذخائر تک پہنچ سکتے ہیں تاہم اس کی ابھی ضرورت محسوس نہیں ہورہی۔

دوسری جانب حزب اللہ نے لبنان اور اسرائیل کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کو  مسترد کرتے ہوئے معاہدے کو شرمناک قرار دیا۔ حزب اللہ نے خبردار کیا کہ جب تک اسرائیل لبنان پر حملے جاری رکھے گا شمالی اسرائیل حزب اللہ کے حملوں کی زد میں رہے گا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں