امریکا میں خاتون ڈرائیور لائٹ ٹرین کی پٹری پر گاڑی چلا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست واشنگٹن کے شہر سئیٹل میں 70 سالہ خاتون نے پٹری پر کار چلادی جس کے باعث ٹرین سروس معطل ہوگئی۔ خاتون ڈرائیور کا کہنا تھا کہ میں جی پی ایس کو فالو کرتے ہوئے سڑک کے بجائے ٹرین کی پٹری پر آگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق خاتون کافی فاصلے تک پٹری پر گاڑی چلاتی رہیں۔ واقعے کا علم ہوتے ہی فائر ڈپارٹمنٹ نے ہیوی مشینری کی مدد سے کار کو پٹری سے ہٹادیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ خاتون نشے کی حالت میں نہیں تھیں تاہم انہیں طبی معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ خاتون کی ریل کی پٹری پر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔