loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار فلموں کے ساتھ رئیل اسٹیٹ سے بھی پیسے کمانے لگے۔انہوں نے حال ہی میں اپنے 2 اپارٹمنٹس فروخت کردیے جن کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے بوریوالی ایسٹ میں واقع رہائشی منصوبے میں اپنے دو اپارٹمنٹس مجموعی طور پر 7 کروڑ سے زائد بھارتی روپوں میں فروخت کر دئیے۔ اداکار کا پہلا اور بڑا اپارٹمنٹ 1,101 مربع فٹ کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے جسے 5 کروڑ 75 لاکھ میں فروخت کیا گیا۔

دوسرا 252 مربع فٹ کا اسٹوڈیو اپارٹمنٹ 1.35 کروڑ روپے میں فروخت ہوا جس کے ساتھ ایک کار پارکنگ اسپیس شامل ہے۔ دونوں اپارٹمنٹس کی رجسٹریشن 2 جون کو مکمل ہوئی۔ اکشے کمار نے دونوں اپارٹمنٹس 2017 میں خریدے تھے جن میں سے ایک 3 کروڑ اور دوسرا 67 لاکھ 55 ہزار میں خریدا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار کی جانب سے اپارٹمنٹس کو 7 کروڑ 1 لاکھ میں فروخت کیے جانے پر 93 فیصد منافع حاصل ہوا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں