loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

ملک میں آٹے کے بحران اور قیمتوں میں اضافے کے باعث 20 کلوآٹے کے  تھیلے کی قیمت 2800 روپے ہوگئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق  ادارہ شماریات کی جاری کردہ حالیہ دستاویزات میں بتایا ہے کہ کراچی کے شہری سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی میں 20 کلو کا تھیلا 2800 روپے میں دستیاب ہے۔

پشاور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2750 روپے، اسلام آباد میں 2733 روپے میں مل رہا ہے جبکہ راولپنڈی میں اس کی قیمت 2707 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

کوئٹہ اور بنوں میں بھی آٹے کی قیمتیں 2700 روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ حیدرآباد میں 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے، خضدار اور لاڑکانہ میں 2400 روپے، فیصل آباد میں 2350 روپے ہے۔ دستاویزات کے مطابق ملتان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2267 روپے ہوگئی ہے  جبکہ لاہور میں عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے میں خریدنا پڑ رہا ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں