loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

گلوکار فلک شبیر نے عوامی مقامات پر مختصر کپڑے پہننے کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کردی۔

 انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں گلوکار فلک شبیر کا کہنا تھا کہ 2 بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کرتا ہوں کہ عوامی مقامات، بازار اور سڑکوں پر چھوٹے کپڑے پہننے والوں کے لیے بھی کوئی قانون بنایا جائے۔ ایسا نہ کیا گیا تو ہم ثقافتی طور پر تباہ ہوجائیں گے۔

View this post on Instagram

A post shared by DEKHLO (@dekhlotv)

فلک شبیر نے ویپنگ پر پابندی عائد کرنے کے حکومت پنجاب کے فیصلے کی تعریف بھی کی۔ فلک شبیر کی پوسٹ وائرل ہونے کے بعد کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریف کی جبکہ متعدد صارفین انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کی سوچ کو محدود قرار دے رہے ہیں۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں