loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

افریقی  ملک نائجر کے صحرائے صحارا  میں ٹرک خراب ہونے کے باعث پھنس جانے والے 50 افراد پیاس اورگرمی کی شدت سے ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد ایک ٹرک کے ذریعے صحرا عبور کر رہے تھے کہ راستے میں ٹرک خراب ہوگیا۔ امداد نہ پہنچنے اور درجہ حرارت انتہائی بلند ہونے کے باعث مسافر کئی دن تک صحرا میں پھنسے رہے جس کے نتیجے میں بیشتر افراد پیاس اور گرمی کی شدت سے ہلاک ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چند زندہ بچ جانے والوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں