loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

  • آئندہ 5 برس میں 13 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و تکمیل کا ہدف
  • کراچی اور حیدرآباد میں بس نیٹ ورک کی توسیع
  • الیکٹرک اور پنک بسوں کے بیڑے میں اضافہ
  • سائیکل ٹریکس اور موسمیاتی تبدیلی سے محفوظ انفرااسٹرکچر پر توجہ
  • جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو ترقیاتی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔

 

کراچی: سندھ حکومت نے آئندہ پانچ برسوں کے دوران صوبے بھر میں تقریباً 13 ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر اور تکمیل کا ہدف مقرر کرتے ہوئے شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید بنانے کے لیے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے آئندہ تین سال کے لیے طے کیے گئے ترقیاتی اہداف کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے گی جبکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے الیکٹرک اور پنک بسوں کے بیڑے میں اضافہ کیا جائے گا۔

حکومتی دستاویزات کے مطابق شہری نقل و حمل کے نظام کو ماحول دوست بنانے کے لیے الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس کو بھی مزید شہروں اور روٹس تک توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے سائیکل ٹریکس کی تعمیر، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے محفوظ انفرااسٹرکچر اور جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ٹریفک کے مسائل میں کمی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا اور شہریوں کو محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سندھ حکومت کے مطابق سڑکوں اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری سے نہ صرف رابطوں کا نظام بہتر ہوگا بلکہ معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں بھی اضافہ متوقع ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں