loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 30°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

گلگت :پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی ایک منظم سازش جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی واضح انتخابی برتری کو متنازع بنانے کے لیے نتائج روکنے اور تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ جن نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی گزشتہ رات ہی واضح کامیابی حاصل کر چکی تھی، ان کے نتائج جان بوجھ کر روکے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلاجواز ان کے اعلان میں تاخیر کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی بی اے-16 اور جی بی اے-17 سمیت متعدد حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی واضح ہو چکی ہے، لیکن نتائج کو روک کر ٹیمپرنگ اور ردوبدل کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ عوام کے ووٹ سے حاصل ہونے والی فتح کو ہتھکنڈوں کے ذریعے شکست میں بدلنے کی کوشش جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں پر براہِ راست حملہ ہے۔

نیئر بخاری نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مینڈیٹ چرانے کی یہ کوشش بند نہ کی گئی تو  ہم احتجاج کرنے پر ہوں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عوام کے ووٹ کی توہین، انتخابی نتائج میں ردوبدل اور جمہوری عمل پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر تمام زیر التوا نتائج کا اعلان کرے، نتائج میں مداخلت کے تمام دروازے بند کرے اور گلگت بلتستان کے عوام کے فیصلے کا احترام یقینی بنائے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں