فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ میں 7.8 شدت کے زلز لے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جزیرہ منداناؤ کے قریب 7.8 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 7:40 بجے آیا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں گر گئیں۔ زلزلے زلزلے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 129افراد زخمی ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
فلپائن کے قریب سمندر میں آنے والے طاقتور زلزلے کے بعد ایشیا کے مختلف حصوں میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔