اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے اسپتال میں ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینکنے کے واقعے کے خلاف صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی آواز بلند کریں۔
اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ ایک خاتون دوسروں کی زندگیاں بچانے کیلئے گئی اور کسی نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔ میں تصور بھی نہیں کرسکتی کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر اسپتال میں حملہ کیا گیا۔ یہ وحشیانہ عمل اور برائی ہے۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں غصے سے کانپ رہی ہوں۔ اس شخص نے خاتون ڈاکٹر کو تقریباً زندہ جلا دیا تھا جس کا خیال تھا کہ اس کے پاس ڈاکٹر کو تباہ کرنے کا حق ہے۔ اس واقعے پر صرف خواتین ہی نہیں مرد بھی اپنی آواز بلند کریں اور غصے کا اظہار کریں۔