loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
16-Jul-2026
29-Muharram-1448

کراچی کی بی آر ٹی یلو لائن میں اربوں روپے کی بے قاعدگی پر محکمانہ کارروائی کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر  یلو لائن کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ مالی بے قاعدگی کے دوسرے ملزم ڈائریکٹر پروکیورمنٹ انکوائری میں شریک نہیں ہوئے۔ انکوائری آفیسر نے بی آرٹی کے دیگر دو افسران کے بیانات قلمبند کرلیے۔

قبل ازیں  بی آر ٹی یلولائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا تھا جس کے بعد چیف سیکرٹری نے انکوائری کے احکامات جاری کیے۔ سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹرکمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹرطٰحہ عزیز کو طلب کیا گیا تھا۔

صوبائی وزیر شرجیل میمن کے مطابق افسران کو یلولائن منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی ہے۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں