loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

وفاقی بجٹ 27-2026 بجٹ 10 کے بجائے 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق  بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج یا کل ہوگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی بجٹ کے امور تاحال فائنل نہ ہونے کی تصدیق کردی۔

احسن اقبال کا کہنا تھاکہ بجٹ کے حوالے سے ابھی چیزوں فائنل نہیں ہوئی ہیں اور اس حوالے سے بات چیت چل رہی ہے۔ وقت کم ہے اور محرم الحرام بھی آرہا ہے دیکھتے ہیں اسی تاریخ پر چیزیں مینج کرنا کیسے ممکن ہوتا ہے۔ کچھ تبدیلیاں تو  بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی چلتی رہتی ہیں ابھی تاریخوں میں ردوبدل ہوگا یا کیا ہوگا حتمی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

 احسن اقبال نے مزید کہا کہ  پیپلزپارٹی  اور مسلم لیگ ن کے درمیان ترقیاتی بجٹ  پر مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی  پر حکومت  اور اتحادیوں کے درمیان  معاملات  پر  انڈر اسٹینڈنگ ہے۔ وفاق چھوٹے صوبوں پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ پیسہ خرچ کرےگا۔ وفاق سب  سے زیادہ بلوچستان، پھر سندھ  اور  تیسرے نمبر  پر فنڈز خیبرپختونخوا کو  دےگا۔ وفاق  پنجاب کے لیے سب  سے کم فنڈز دےگا۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں