بالی ووڈ اسٹار اور بھارتی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کو استعمال کی چیز سمجھا جاتا ہے۔
اداکارہ کنگنا رناوت نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خواتین کو طویل عرصے سے فلموں میں غیر مناسب انداز اور لباس میں پیش کیا جاتا ہے۔ سنیما میں اکثر خواتین کی تصویر کشی غیر منصفانہ انداز میں کی جاتی ہے تاہم ہر منظر یا کردار کو الگ تھلگ انداز میں جانچنا یا سوشل میڈیا پر بلاوجہ غصے اور اشتعال کو ہوا دینا بھی مناسب نہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کوصرف فلموں میں ہی نہیں بلکہ عام زندگی میں بھی کوئی آبجکیٹ یا شے سمجھا جاتا ہے۔ خواتین کو تو مقامی ٹرین میں سفر کرتے ہوئے بھی ایک شے کی طرح دیکھا جاتا ہے۔
40 سالہ کنگنا نے اعتراف کیا کہ سیاست میں انہیں یہ فکر رہتی ہے کہ کہیں وہ حد سے زیادہ اداکار تو نہیں بن گئی ہیں۔ کبھی کبھی انہیں یہ تشویش ہوتی ہے کہ وہ شاید ایک سیاست دان کے مقابلے میں زیادہ ایک اداکار کی طرح نظر آتی یا برتاؤ کرتی ہیں۔