loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448
×
loader-image
Karachi, PK
temperature icon 29°C
15-Jul-2026
29-Muharram-1448

بجلی صارفین کیلئے تین ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 99 پیسے کمی کردی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری تا مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

یہ ریلیف ملک بھر کے صارفین کو جون سے اگست 2026 تک تین ماہ کے لیے فراہم کیا جائے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی نرخوں میں کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے لاکھوں صارفین کے بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی۔

تبصرہ کریں۔اور شئیر کریں